‏سائیکل پر پاکستان آنے والے جرمن سیاح کو لاہور میں لوٹ لیا گیا

Share

لاہورایئرپورٹ کے قریب سائیکل پر پاکستان آئے جرمن سیاح کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ سیاح 27 سالہ برگ فلورائن جرمنی کا رہائشی ہے اور سائیکل پر پاکستان آیا تھا، سیاح ایئرپورٹ کےقریب سڑک پر کیمپ لگا کر سو رہا تھا۔

پولیس کے مطابق جرمن سیاح کو 2 مسلح افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا اور موبائل فون، نقدی اور 5 لاکھ مالیت کا کیمرہ چھین کر فرار ہوگئے۔ایس پی کینٹ اویس شفیق نے بتای اکہ سیاح کی درخواست پرشمالی چھاؤنی پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے اور سی سی ٹی وی اور دیگر شواہد سے ملزمان کو جلد ٹریس کر لیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar