
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں شرپسندوں نے لیویز چوکی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پشین کلی ملیزئی روڈ پر شرپسندوں نے لیویز چوکی کو نشانہ بنایا جہاں شرپسندوں کی فائرنگ سے 2 اہلکار شہید ہوگئے، شہید اہلکاروں کی شناخت یاسر الیاس اور عبدالقدیر کے نام سے ہوئی ہے۔حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد لیویز اور پولیس نے شہر بھر کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔حکام کے مطابق واقعے میں جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں، ڈاکٹروں نے بتایا کہ دونوں اہلکاروں کو 3-3 گولیاں لگی ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ میں لیویز چیک پوسٹ پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ہونیوالے دونوں لیویز اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر داخلہ نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ لیویز اہلکاروں نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا اعلی رتبہ پایا، شہید لیویز اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔