جسٹس (ر) مظہرعالم نے بطور ایڈہاک جج تعیناتی پر رضامندی ظاہر کردی

Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ مظہرعالم میاں خیل نے بطور ایڈہاک جج تعیناتی پر رضامندی ظاہر کردی۔ صدر مملکت آصف زرداری دو ایڈہاک ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دے چکے ہیں جن میں جسٹس (ر) مظہرعالم میاں خیل اور جسٹس (ر) سردار طارق مسعود شامل ہیں ۔ جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل نے پہلے ایڈہاک جج بننے کے لیے معذرت کرلی تھی جس کے بعد جوڈیشل کمیشن اجلاس میں دوبارہ جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل سے رائےلینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے ایڈہاک ججز کے طور پر 4 سابق ججز کے نام تجویز کیے گئے تھے جس کے بعد جسٹس (ر) مشیر عالم،جسٹس (ر) مقبول باقر نے معذرت کرلی تھی

Check Also

عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین …