القادر ٹرسٹ کرپشن کیس : عدالت کی وکلا صفائی کو گواہوں پر جرح کی آخری وارننگ

Share

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں ملزم اور ان کے وکلا کی عدم حاضری پر سماعت 30 جولائی تک ملتوی کردی اور وکلا صفائی کو گواہوں پر جرح کی آخری وارننگ دے دی۔احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد علی وڑائچ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران وکلا صفائی عدالت میں پیش نہ ہوئے جبکہ 10 بجے سماعت کے موقع پر دونوں ملزمان بھی عدالت پیش نہ ہوئے۔10 بجے سماعت کے آغاز پر وکلا صفائی عدالت موجود نہ تھے، جس کی وجہ سے 10 بجے شروع ہونے والی سماعت ایک گھنٹے کے لیے ملتوی کی گئی۔معاون وکیل خالد یوسف چوہدری نے 11 بجے سماعت پر عدالت میں مؤقف اپنایا کہ سینیئر وکلا راستہ میں ہیں کچھ دیر میں پہنچ رہے ہیں۔عدالت نے وکلا صفائی کو جرح کی آخری وارننگ دے دی اور ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 30 جولائی تک ملتوی کر دی۔ریفرنس میں مجموعی طور پر 34 گواہان کے بیانات قلم بند کیے جا چکے ہیں اور مجموعی طور پر 33 گواہان پر جرح مکمل کی جا چکی ہے۔بعد ازاں احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے جبکہ میڈیا نمائندوں کے جیل داخلے سے قبل ہی سماعت ملتوی ہوگئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar