لاہور ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی کی اپنی ممکنہ حراست آرمی کو دینے کیخلاف درخواست خارج

Share

لاہور ہائیکورٹ نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی اپنی ممکنہ حراست آرمی کو دینے کے خلاف درخواست خارج کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں وفاقی حکومت اور چاروں صوبوں کے آئی جیز کو فریق بنایا گیادرخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 9 مئی سے متعلق کیسز میں حراست آرمی کے حوالے کی جاسکتی ہے، عدالت ان کیسز میں ٹرائل سویلین کورٹس کے پاس رہنےکا حکم دے۔لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست میں وکالت نامہ سائن نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا تھا۔ عدالت نے یہ اعترا ض برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کردی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar