توشہ خانہ کا نیا کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا مزید 7 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور

Share

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ کے نئے کیس میں مزید 7 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔احتساب عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 29 جولائی تک توسیع کر دی۔نیب ٹیم نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھیعدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔نیب ٹیم نے ملزمان کی تفتیش سے متعلق پیشرفت رپورٹ عدالت میں پیش کی۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar