
اسلام آباد نے پولیس ڈیجیٹل نیٹ ورک چلانے والے مرکز پر چھاپہ، ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز سرگرمیوں میں ملوث نیٹ ورک پکڑ لیا، پی ٹی آئی کے رہنماؤں سمیت متعدد افراد گرفتار کیا گیا ہے، آویئرانٹرنیشنل ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ڈیجیٹل نیٹ ورک چلانے والے اڈے پر چھاپے کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو گرفتار کیا ہے پی ٹی آئی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ رؤف حسن کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے گرفتاری کی ترید یا تصدیق نہیں کی۔پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ کے باہر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن سیکرٹریٹ میں موجود ہیں۔ویمن پولیس بھی تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ کے باہر موجود ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے سیکرٹریٹ کو گھیر لیا۔