امریکی صدر جو بائیڈن صدارتی دوڑ سے باہر ہوگئے

Share

امریکی صدر جو بائیڈن نے آئندہ انتخابات کےلیے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بقیہ مدت بطور صدر اپنے فرائض کی تکمیل پر توجہ دوں گا، جو بائیڈن نے کہا کہ اپنے فیصلے کے بارے میں اس ہفتے بعد میں قوم سے بات کروں گا۔ اپنے بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری دستبرداری پارٹی اور ملک کے بہترین مفاد میں ہے۔واضح رہے کہ صدر جو بائیڈن پر ڈیموکریٹ پارٹی کی طرف سے دستبرداری کےلیے شدید دباؤ تھا۔خبر ایجنسی کے مطابق صدر بائیڈن نے متبادل صدارتی امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا

Check Also

کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود کی خلاف ورزی پر طیارے کو روک لیا گیا

Share امریکی صدر ٹرمپ کی میری لینڈ رہائش گاہ کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود …