بجلی مذید مہنگی کرنے کے لئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے نیپرا کو درخواست

Share

سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نےفیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی کی قیمت میں اضافے کیلئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کودرخواست کردی۔سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔آویئرانٹرنیشنل ذرائع کے مطابق جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ 2 روپے 11 پیسے کا اضافہ مانگا گیا ہے، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کی تاریخ مقرر کرے گا۔ذرائع کے مطابق جون کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست منظور کی گئی تو صارفین پر سیلز ٹیکس سمیت 30 ارب روپے تک اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے

Check Also

آج بذریعہ ٹرین اسلام آباد لانگ مارچ کا آغاز ہوگا، امیر جماعت اسلامی

Share امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کراچی دھرنے سے خطاب میں کہا ہے کہ …