صنم جاوید کو گرفتاری سے بچانے کے لئے علی امین گنڈاپور نے کے پی کے ہاؤس میں پناہ دے دی

Share

خیبرپختونخوا حکومت رہنما پی ٹی آئی ضم جاوید کو گرفتاری سے بچانے کے لیے میدان میں گھود پڑی ہے۔ وزیراعلیٰ کے پی کی ہدایت پر صنم جاوید کو اسلام آباد میں واقع خیبرپختونخوا ہاؤس میں منتقل کردیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ کے پی کے ترجمان یار محمد نیازی نے تصدیق کی اور بتایا کہ صںم جاوید کو اسلام آباد میں خیبرپختونخوا ہاؤس میں علی امین گنڈا پور کی ہدایت پر منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ صنم جاوید کو اکیلے منتقل نہیں کیا گیا بلکہ ان کے ساتھ ان کی پوری فیملی ہے جبکہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور صنم جاوید کے والد اور شوہر کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو جمعرات تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar