حساس اداروں کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کیخلاف درخواست پر لارجر بینچ بنانے کی سفارش

Share

لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے حساس اداروں کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کے خلاف درخواست پر لارجر بینچ بنانے کی سفارش کر دی۔لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے حساس اداروں کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس فاروق حیدر نے سابق ایم پی اے غلام سرور کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے درخواست لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔لاہور ہائیکورٹ نے اپنے نوٹ میں لکھا کہ درخواست میں اہم قانونی نکات اٹھائیں گئے ہیں، ایسے میں کیس کی سماعت کے لیے لارجر بینچ بنایا جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت حساس ادارے کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دے، درخواست کے حتمی فیصلے تک مزکورہ نوٹیفکیشن کی کارروائی کو معطل کیا جائے۔

Check Also

بھارتی فضائیہ کے افسر کی اپنی بیٹی سے کئ سال تک زیادتی

Share مجرم بھارتی فضائیہ کا سابق اہلکار ہے، جس نے اپنی بیٹی کے ساتھ جنسی …