ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سری لنکن کپتان مستعفی

Share

کولمبو: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ونندو ہسارنگا نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ہسارنگا نے اپنا استعفیٰ سری لنکن کرکٹ بورڈ کو بھجوا دیا ہے۔ہسارنگا کا کہنا ہے کہ ٹیم کے مفاد میں یہی ہے کہ میں کپتانی سے سبکدوش ہوکر بطور عام پلیئر کھیلوں، میں بطور عام پلیئر سری لنکن ٹیم کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔خیال رہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سری لنکن ٹیم سپر ایٹ کے لیےکوالیفائی نہیں کرسکی تھی۔اس سے قبل سری لنکا کے ہیڈکوچ کرس سلور ووڈ بھی عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔سری لنکن ٹیم اس ماہ بھارت کے خلاف وائٹ بال سیریز کھیلےگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar