پنجاب میں محرم الحرام میں قیام امن کیلئے فوج و رینجرز کی خدمات طلب

Share

محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام میں قیام امن کےلیے فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کرلیں۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق محرم میں امن و امان کے قیام میں پولیس کی معاونت کےلیے فوج اور رینجرز کو طلب کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق پنجاب کےلیے فوج اور رینجرز کی 150 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب بھر میں فوج کی 69 اور رینجرز کی 81 کمپنیاں تعینات کرنے کےلیے خط لکھا گیا۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب پولیس کی درخواست کے مطابق خط سیکیورٹی میں معاونت کے لیے لکھا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar