پولیس نے اسلام آباد کو بڑی تباہی سے بچالیا، بارودی مواد برآمد

Share

وفاقی دارالحکومت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد کو بہت بڑی تباہی سے بچا لیا، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران علاقہ تھانہ سنگجانی سے ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹر اور خودکش جیکٹ کا سامان برآمد کرلیا جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔اسلام آباد پولیس کے مطابق محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر اسلام آباد میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جارہے ہیں، علاقہ تھانہ سنگجانی میں ایک آپریشن کے دوران کچھ ملزمان پولیس ٹیم کو دیکھ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔اسلام آباد کیپٹل پولیس کے مطابق پولیس نے علاقہ کو گھیر میں لے کر مزید نفری کی مدد سے تلاش شروع کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar