لاہور ڈیفنس میں سیلون مالکن و ماڈل پر حملہ، خاتون کے شوہر کی عبوری ضمانت خارج

Share

لاہور کی سیشن عدالت نے ڈیفنس میں سیلون مالکن اور ماڈل زینب جمیل پر حملے کے الزام میں خاتون کے شوہر کی عبوری ضمانت خارج کردی۔لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ماڈل زینب جمیل پر فائرنگ کے مقدمے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔عدالت نے ماڈل زنیب جمیل کے شوہر محمد جمیل کی عبوری ضمانت خارج کردی جبکہ ایڈیشنل سیشن جج قمر عباس نے عدم پیروی کی بنیاد پر عبوری ضمانت مسترد کی۔یاد رہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ ڈیفنس بی پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے، ماڈل زینب جمیل فائرنگ سے زخمی ہوئیں تھیں، ملزم پر اپنی اہلیہ زینب جمیل پر فائرنگ کروانے کا الزام ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar