آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں بارش ہوگی، محکمہ موسمیات

Share

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی، جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ صبح اور رات میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم مانسہرہ ، ایبٹ آباد،بونیر ، خیبر، باجوڑ اور کرم میں چند مقامات پر آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم مری، گلیات، راولپنڈی میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔موسم کا حال ل بتانے والوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar