جیل سے 20 قیدی پولیس اہلکار کو یرغمال بناکر فرار

Share

راولاکوٹ ڈسٹرکٹ جیل پونچھ سے بیس قیدی پولیس اہلکار کو یرغمال بنا کر دن دیہاڑے فرار ہو گئے۔ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب جیل سنتری قیدیوں کو بیرکوں سے باہر نکالنے کےلئے دروازہ کھولنے گیا۔ چند قیدی پہلے سے مرچیں لئے تیار تھے، جو سنتری کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر باآسانی فرار ہوگئے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ قیدیوں نے سنتری کی بندوق چھین کر فائرنگ بھی کی۔ پولیس نے ایک قیدی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فرار قیدیوں میں دہشتگردی، قتل، اقدام قتل اور منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزمان شامل ہیں, واقعے کے بعد راولاکوٹ شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، ڈی ایس پی سردار طارق کے ہمراہ پولیس، انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کی بھاری نفری جیل میں معاملے کی تحقیقات کےلئے موجود ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar