پتوکی میں ری فلنگ کے دوران دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی

Share

پنجاب کے شہر پتوکی میں ری فلنگ کے دوران ہونے والے دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی۔پتوکی میں ری فلنگ کے دوران ہونے والے دھماکے میں جھلس کر زخمی ہونے والا بلال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی۔گزشتہ دنوں قصور والے اڈا میں ری فلنگ کرنے کے دوران دھماکے سے 4 افراد زخمی ہوگئے تھے تاہم اب حادثے میں زخمی ہونے والے چاروں افراد اسپتال میں دم توڑ چکے ہیں۔انتظامیہ نے ری فلنگ والی دکانیں تو سیل کردیں مگر گیس مافیا نے گیس بلیک میں فروخت کرنی شروع کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar