
اٹک کے قریب ہکلا انٹر چینج ڈی آئی خان موٹروے پر ایمبولینس اور آئل ٹینکر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔آویئرانٹرنیشنل کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ایمبولینس مریض کو جنڈ سے بے نظیر بھٹو اسپتال راولپنڈی منتقل کرنے جا رہی تھی کہ آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔حادثے کے نتیجے میں ایمبولینس تباہ ہو گئی ، ریسکیو اہلکار وقار سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوئے جہنیں اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔