بینظیر انکم سپورٹ سے فراڈ کرنے والے سرکاری ملازمین سے ہتھیائی گئی رقوم واپس لینے کا حکم

Share

سندھ میں محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ملازمین کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقوم لینے کا انکشاف ہوا ہے۔آویئرانٹرنیشنل مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اپنے مراسلے میں سندھ کے تمام ڈائریکٹرز اور ڈی ای اوز کو ملازمین سے رقوم واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگر ملازمین نے لی گئی رقوم واپس نہ کیں تو ان کی تنخواہ روک دی جائے گی اور لی ہوئی رقوم تنخواہ سے منہا کرلی جائیں گی۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملازمین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقوم لینے کے حق دار نہیں تھے۔ انہوں نے غلط بیانی کے ذریعے یہ رقوم بٹوری ہیں۔

Check Also

کراچی سو بچوں سے بد فعلی کا مجرم ساتھ سمیت گرفتار

Share کراچی میں پولیس کی ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں …