
بنگلا دیش کرکٹ ٹیم اگست کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آئے گی۔آویئرانٹرنیشنل ذرائع کے مطابق دورے میں بنگلا دیش ٹیم 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی، ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں، ٹیسٹ میچز کراچی اور راولپنڈی میں کرانے کی تجویز ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش بورڈز کے درمیان دورے کے شیڈول پر بات چیت جاری ہے، بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے 20 اگست تک پاکستان پہنچنے کی تجویز ہے۔ پہلا ٹیسٹ میچ 25 اگست سے شروع کرنے کی تجویز ہے اور دوسرا ٹیسٹ میچ ستمبر کے پہلے ہفتے میں کھیلا جائے گا