ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی، سری لنکا کرکٹ کے ہیڈ ککوچ مستعفی

Share

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص پرفارمنس کے بعد سری لنکا کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کرس سلورووڈ مستعفی ہو گئے۔اس حوالے سے سری لنکا کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کرس سلورووڈ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، وہ ذاتی وجوہات کے باعث مستعفی ہوئے ہیں۔کرس سلورووڈ کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کوچ ہونے کے ناطے اپنوں سے زیادہ ٹائم دور رہنا پڑتا ہے، فیملی اور قریبی افراد کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ واپس گھر میں اپنی فیملی کے ساتھ تھوڑا اچھا وقت گزار سکوں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سری لنکا کے بیٹنگ کنسلٹنٹ مہیلا جے وردھنے نے بھی استعفیٰ دے دیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar