آسٹریلیا:سری لنکن کرکٹ کھلای جنسی زیادتی پرگرفتار

Share

ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے ٹیم کا حصہ سری لنکن کھلاڑی دنوشکا گوناتھیلاکا کو آسٹریلیا میں زیادتی کے الزامات پر گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان سری لنکن بورڈ کے مطابق کرکٹر کو 7 نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا، سری لنکا کرکٹ بورڈ صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے، معاملے کی تحقیقات کریں گے، اگر کھلاڑی قصور وار نکلا تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔خیال رہے کہ سری لنکن کرکٹر پر 29 سالہ خاتون نے جنسی زیادتی کا الزام لگایا ہے۔خاتون کا کہنا ہے کہ ان کی دنوشکا سے ملاقات ایک ایپ کے ذریعے ہوئی، خاتون نے دنوشکا گوناتھیلاکا پر 4 مرتبہ جنسی زیادتی کا الزام لگایا ہے، زیادتی کا واقعہ ایک رہائشگاہ پر گزشتہ ہفتے پیش آیا

Check Also

کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود کی خلاف ورزی پر طیارے کو روک لیا گیا

Share امریکی صدر ٹرمپ کی میری لینڈ رہائش گاہ کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *