
اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود کشمیر چوک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈکیت ہلاک ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران 3 کار چور ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ساتھی خاتون زخمی میں گرفتار کر لی گئی ہے۔پولیس کے مطابق چار رکنی کار چوروں کا گروہ مری سے اسلام آباد داخل ہورہا تھا، کارچوروں کے داخل ہونے کی اطلاع پر پولیس نے ناکہ بندی کی ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق کارسوار چوروں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔ جبکہ کارلفٹروں سے لاھورسے چوری گاڑی ، اسلحہ اورمتعدد نمبرز پلٹس برآمد کرلی گئی ہے۔