لیپ ٹاپ کی بیٹری پھٹنے سے آتشزدگی، ہلاکتیں 9 ہو گئیں

Share

فیصل آباد کے علاقے شریف پورہ کے گھر میں لیپ ٹاپ کی بیٹری پھٹنے سے آگ لگنے کے واقعے میں زخمی بچی اور ایک خاتون دورانِ علاج دم توڑ گئی۔پولیس کے مطابق آگ سے جھلس کر تمام 9 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، واضح رہے کہ 19 جون کو ستیانہ روڈ پر گھر میں لیپ ٹاپ کی بیٹری پھٹنے سے آگ لگنے سے 9 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے تھے۔اسپتال ذرائع کے مطابق آگ سے جھلسنے والے 2 بہن بھائی الائیڈ اسپتال میں دم توڑ گئے تھے جبکہ 3 بچوں سمیت 7 زخمی زیرِ علاج تھے۔بعد میں واقعے میں جھلسنے والے گھر کے تمام افراد ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں ایک ایک کر کے دم توڑ گئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar