پاکستان نے افغانستان سے دہشت گردوں کی حوالگی کا مطالبہ کردیا

Share

پاکستان نے سلامتی کونسل اجلاس میں مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اس کے حوالے کردے۔ یہ مطالبہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان کی صورت حال سے متعلق اجلاس کے دوران کیا گیا۔سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ افغانستان دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ہمارے حوالے کرے۔منیر اکرم نے مزید کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ خطے کے ممالک کے ساتھ خود افغانستان کے لیے بھی بہت اہم ہے۔یاد رہے کہ تین دن قبل ایک ورلڈ فورم سے خطاب کے دوران بھی منیر اکرم نے مطالبہ کیا تھا کہ عالمی برادری افغانستان میں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar