
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز نے امریکا کو باآسانی نو وکٹوں سے ہرادیا ہے۔ویسٹ انڈیز نے 129 رنز کا ہدف باآسانی 11 اوورز میں حاصل کیا، شائی ہوپ نے 82 رنز بنائے، انہوں نے آٹھ بلند وبالا چھکے بھی لگائے۔پورن ستائیس رنز ناٹ آؤٹ بنا کر ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر بن گئے۔ امریکا کی جانب سے ہرمیت سنگھ نے واحد وکٹ حاصل کی۔امریکن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے بیس اوورز میں ایک سو اٹھائیس رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔اینڈریس گوس نے 29، نیتش کمار 20 اور ملنڈ کمار 19 رنز بنا کر نمایاں رہے روسٹن چیز اور اینڈرے رسل نے 3،3، الزری جوزف نے 2 وکٹیں حاصل کی ٹی 20 ورلڈکپ، سپر ایٹ گروپ ون میں بھارت بنگلہ دیش ٹکرائیں گے۔