سلمان خان کو ویڈیو کے زریعے دھمکی دینے والا شخص گرفتار

Share

بالی ووڈ سُپر اسٹار اداکار سلمان خان کو یوٹیوب ویڈیو میں جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کی شناخت 25 سالہ بنواریلال لاتورلال گجر کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق مذکورہ شخص نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی، جس میں اس نے سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھیسوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں مشتبہ شخص نے اپنا تعلق لارنس بشنوئی گروہ سے بتاتے ہوئے کہا تھا کہ سلمان خان نے اب تک معافی نہیں مانگی ہے، اس لیے میں اسے قتل کرنے والا ہوں، لارنس بشنوئی، گولڈی برار اور گینگ کے دیگر ارکان میرے ساتھ ہیں‘۔پولیس اہلکار کے مطابق یوٹیوب ویڈیو ہائی وے پر ریکارڈ کی گئی تھی، ویڈیو منظر عام پر آتے ہی پولیس کی ایک ٹیم کو فوری طور پر راجستھان بھیجا گیا تھا۔پولیس اہلکار کے مطابق مشتبہ شخص کو راجستھان سے حراست میں لینے کے بعد ممبئی لے کر آگئے ہیں، جہاں سائبر پولیس اسٹیشن میں 506(2)، 504، 34 تعزیرات ہند کے علاوہ آئی ٹی ایکٹ 66(ڈی) کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق فی الحال معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور اس بات کی جانچ کی جارہی ہے کہ مشتبہ شخص کا کوئی سابقہ کرمنل ریکارڈ ہے یا نہیں۔یاد رہے کہ 14 اپریل 2024 کو سلمان خان پر جان لیوا حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ اداکار کے ممبئی میں واقع گھر گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر 2 موٹرسائیکل سوار فائرنگ کر کے فرار ہو گئے تھے۔ پولیس نے دونوں شوٹرز کو گجرات سے گرفتار کر لیا تھا، بعد میں پولیس نے ایک اور ملزم انوج تھاپن کو بھی گرفتار کیا تھا لیکن اس نے کچھ دن بعد ہی جیل میں خود کشی کر لی تھی۔ پولیس اب بھی اس معاملہ میں تحقیقات کر رہی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar