ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلہ، جنوبی افریقہ نے امریکا کو 18 رنز سے ہرادیا

Share

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں جنوبی افریقہ نے امریکا کو 18 رنز سے شکست دے دی۔195رنز کے ہدف کے تعاقب میں امریکی ٹیم 6 وکٹوں پر 176 رنز بناسکی، اینڈریز گوس کی ناقابل شکست 80 رنزکی اننگز بھی رائیگاں چلی گئی۔اینٹیگا،نارتھ ساؤنڈ کے سر ویو رچرڈز اسٹیڈیم میں امریکا نے جنوبی افریقہ کےخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے،کوئنٹن ڈی کک 74 رنز بناکر نمایاں رہے۔کپتان ایڈن مارکرم نے 46 رنز بنائے جبکہ ہنرک کلاسن 36 اور ٹرسٹن اسٹبز 20 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔امریکا کے سوربھ نتراواکر اور ہرمیت سنگھ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلے گروپ میں آسٹریلیا، بھارت، افغانستان اور بنگلادیش شامل ہیں۔دوسرے گروپ میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اور امریکا شامل ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar