گرمی سے بچنے کیلئے نہروں میں نہاتے ہوئے 3 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

Share

عید کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں شدید گرمی بچنے کے لیے نہروں میں نہاتے ہوئے 6 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ امدادی ٹیموں کو لاشیں نکالنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک لاش اب تک نہیں مل سکی۔کوہاٹ میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود دو مختلف واقعات میں تین بچے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ پہلا واقعہ کوہاٹ تاندہ جھیل میں پیش آیا جس میں نہاتے ہوئے دو بچے گہرے پانی میں ڈوب گئے جن کی لاشیں علاقے کے عوام اور ریسیکو 1122 کے غوطہ خوروں نے پانی سے نکالیں۔کوہاٹ میں دوسرا واقعہ بادو زیارت کے دریا میں پیش آیا جہاں نہاتے ہوئے ایک بچہ زندگی کی بازی ہار گیا ۔ دونوں واقعات میں ڈوبنے والے تینوں بچوں کی لاشوں کو کوہاٹ ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔شجاع آباد کا رہائشی پندرہ سالہ محمد فاروق دوستوں کے ساتھ راجہ رام ٹیوب ویل میں نہانے کے لیے گیا اور ڈوب گیا۔ اسے تشویش ناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔سیالکوٹ میں موترہ کے مقام پر ایم آر نہر میں نہاتے ہوئے 30 سالہ ظفر گہرے حصے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ ظفر کا تعلق ظفر وال سے تھا۔رائے ونڈ میں لکی مروت کا رہائشی 18 سالہ عثمان نہر میں ڈوب گیا۔ عثمان کل راجہ جنگ نہر پر نہانے آیا تھا۔ چوبیس گزر جانے کے باوجود لاش نہیں مل سکی۔ ریسکیو ٹیمیں لاش تلاش کر رہی ہیں۔دیپال پور میں پھلروان وزیر کے نزدیک نہر میں نہاتے ہوئے 17 سالہ حسیب اللہ ولد اللہ دتہ ڈوب گیا۔ ریسکیو ٹیم نے نکال کر اسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ حسیب اللہ پھلروان وزیر کا رہائشی تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar