کرم دھماکے میں ہلاکتیں 6 ہو گئیں

Share

خیبر پختون خوا کے ضلع کرم کے علاقے سینٹرل کرم میں ہونے والے بارودی مواد کے دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد میں سے 1 اور زخمی جان کی بازی ہار گیا ہے۔یاد رہے کہ 16 جون کو ضلع کرم کے علاقے سینٹرل کرم میں سڑک کنارے بارودی مواد کا دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں سڑک پر موجود ایک کار تباہ ہو گئی تھی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کار میں سوار 2 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ 5 زخمی ہوئے تھےجن میں سے 4 کی حالت کافی تشویش ناک تھی۔اس دوران واقعے کے تمام زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar