محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کر دی

Share

محکمہ موسمیات کے مطابق میدانی علاقوں میں دن کے وقت موسم شدید گرم رہے گا، بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، آج شام اور رات میں اسلام آباد، پنجاب کے بعض علاقوں، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ منگل کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اسی طرح گوجرانوالہ میں 47، منڈی بہاؤالدین اور دادو میں 46، لاہور، سرگودھا، تربت اور بنوں میں 45 جبکہ ملتان، ساہیوال اور فیصل آباد میں 43 ڈگری ریکارڈ کیا گیامحکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز مظفر آباد میں 42، اسلام آباد میں41، پشاور میں 38، کراچی میں 36، کوئٹہ میں 35 اور گلگت میں درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar