صدر مملکت اور وزیراعظم کی عیدالاضحیٰ پر قوم کو مبارک باد

Share

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف کی عیدالاضحیٰ پر قوم کو مبارک باد دی ہے۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آزمائش اور امتحان کی صورتحال میں ثابت قدم رہنا چاہیے، پوری قوم اخوت، ایثار، محبت اور اخلاص سے سرشار ہو کر ضرورت مندوں کی مدد کرے۔وزیراعظم شہباز شریف نے عید پیغام میں کہا کہ عید پر ان افراد کا بھی خیال رکھنا ہے جو قربانی کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی عظیم قربانی کو بھی یاد رکھنا ہے، فلسطینی اور کشمیری ظلم وستم اور بربریت کے سامنے آہنی دیوار کی مانند کھڑے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar