ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : بھارت سے شکست کا ذمہ دار کون؟ عماد وسیم نے بتا دیا

Share

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کے خلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے بھارت کے خلاف میچ میں شکست کا ذمہ دار خود کو ٹھہرا دیا اور کہا کہ مایوس ہوں کہ بھارت کے خلاف میچ میں عوام کی توقعات پر پورا نہ اترسکا، جس کا افسوس رہے گا۔آئرلینڈ کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے عماد وسیم نے بھارت سے شکست کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت سے شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، بھارت سے میچ ختم کرنا میری ذمہ داری تھی جو میں نہیں کرسکا، جس کا افسوس مجھے ہے اور ہمیشہ رہے گا۔عماد وسیم نے کہا کہ ہمارا گیم پلان یہی تھا کہ میچ کو آخر تک لے کر جانا ہے کیوں کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار نہیں تھی، بدقسمتی سے میں اپنے پلان پر عملدرآمد نہیں کرواسکا، بھارت نے بہت اچھی بولنگ کی اور ہمیں زیادہ کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔امریکا اور بھارت سے شکست پر قومی آل راؤنڈر نے کہا کہ یہ کسی بھی ایک یا دو کھلاڑیوں کا کام نہیں ہوتا، جو بھی ہوتا ہے ٹیم ورک کے نتیجے میں ہوتا ہے، بھارت سے شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، بھارت سے میچ ختم کرنا میری ذمہ داری تھی جو میں نہیں کرسکا، جس کا افسوس مجھے ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ریٹائرمنٹ سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ سے ہمارا آخری میچ ہے، اس کے بعد جو بھی کروں گا سوچ سمجھ کر فیصلہ کروں گا، جبکہ چیئرمین پی سی بی بھی ٹیم سے متعلق کچھ فیصلے کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar