
تحریک انصاف رہنما اورترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے رائے ونڈ میں تبلیغی اجتماع کی وجہ سے حکومت کے خلاف احتجاج ایک دن کے لیے مؤخر کر دیا۔ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے تبلیغی اجتماع کے شرکا کی واپسی کی وجہ سے احتجاج ایک دن کے لیے مؤخر کیا ہے تحریک انصاف حقیقی آزادی کا مشن ادھورا نہیں چھوڑے گی، قیادت آج اپنا نیا لائحہ عمل دے گی، عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی کا قافلہ جلد منزل کی جانب رواں دواں نظر آئے گا