
عمران خان کی جانب سے آئی جی پنجاب پولیس فیصل شاہکار پر عدم اعتماد کے بعد انہیں عہدے سے ہٹانے کامطالبہ کر دیا تھا ، جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے عمران خان کے اس مطالبے پر عملدرآمد سے لیل و لیت سے کام لیا تھا ایسے میں پی ٹی آئی کے سوشل سیل کی جانب سے فیصل شاہکار کو. مسلسل تضحیک کا. نشانہ بنایا جارہا تھا

پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب کے درمیان ٹرانسفر پوسٹنگ سمیت دیگر معاملات پر تناؤ تھافیصل شاہ کار کو رواں برس جولائی میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب کے عہدے پر تعینات کیا گیا اب ذرائع اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ آئی جی پولیس فیصل شاہکار نے اپنے طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ایک لیٹر لکھاہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر پنجاب مذید سروسز دینے سے عاری ہیں اس لیے انکی خدمات واپس لی جائیں آئی جی پنجاب فیصل شاہ کار کا کہنا ہے کہ میں پنجاب میں مزید کام نہیں کر سکتا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقدمے کے اندراج کے باعث معاملات کسی اور طرف جا رہے تھے۔