
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اورگرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، راولپنڈی، مری، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد میں بھی بارش کی توقع ہے۔پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ہونے کاامکان ظاہر کیا گیا ہے، خیبر پختونخوامیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے، شمال مشرقی بلوچستان میں بھی چند مقامات پر مزید بارش ہونے کا امکان ہے۔گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرمیں گرج چمک کیساتھ بارش ہونے کی توقع ہے، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ اورفیصل آبادمیں بارش ہونے کی توقع ہے۔سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور ملتان میں چند مقامات پر بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ جھل مگسی، سبی،نصیر آباد، جعفر آباد اور اوستہ محمد میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔خضدار، قلات، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، موسی ٰ خیل، شیرانی اور ژوب میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر، گھوٹکی، کشموراوردادومیں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے، سندھ کے ساحلی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا