لاہور، گرلز ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمرے لگنے کا انکشاف

Share

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں نجی گرلز ہاسٹل میں خفیہ کیمرے لگائے جانے کا انکشاف سامنے آنے کے بعد ہاسٹل خالی کرا لیا گیا ۔پولیس نے رہائش پذیر لڑکی کے چچا کی مدعیت میں ہاسٹل انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،ایف آئی آر کے مطابق خفیہ کیمرہ ہاسٹل کےواش روم میں انتظامیہ کی جانب سےلگایا گیا۔رہائش پذیر طالبہ کےچچا کی شکایت پر 7 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، گرلز ہاسٹل میں مختلف شہروں کی 40 سےزائد طالبات رہائش پذیرتھیں۔مقدمہ میں نامزد تمام ملزمان موقع سےفرارہوگئے، پولیس نےہاسٹل کو مقدمہ درج ہونے کےبعد خالی کروادیا،تفتیشی ٹیم نے طالبات کے بیانات قلم بند کرلئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar