
لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں پولیس سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ڈاکو عبد القادر اور کاشف ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے چند روز قبل اقبال ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر حج کے لیے جانے والے شہری فاروق اعظم کو قتل کردیا تھا۔لاہور کے علاقے کاہنہ میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان فرحان اور زین مارے گئے۔اس کے علاوہ باٹا پور پولیس نے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو مار گرایا۔عبدالرافع پولیس کو قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب تھا، عبدالرافع کی پولیس کو سرعام للکارنے کی متعدد ویڈیوز بھی سامنے آچکی ہیں۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved