
بھارت میں گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران بہار اور اتر پردیش میں ہیٹ اسٹروک سے چوہتر افراد ہلاک ہو گئے ہیں، مرنے والوں میں انتخابی عملے کے پچیس اہلکار بھی شامل ہیں۔جبکہ نئی دہلی، پنجاب، ہریانہ، اڑیسہ، مدھیہ پردیش اور چندی گڑھ بھی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں۔دارالحکومت نئی دہلی میں رواں ہفتے ملک کا اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت باون اعشاریہ نو ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق، ملک کے مختلف علاقوں میں مزید دو روز تک ہیٹ ویو جاری رہنے کا امکان ہے۔واضح رہے بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات بھی جاری ہیں، اس دوران شہریوں خاص کر انتخابی عملے کو شدید دشواری کا سامنا ہے، کیونکہ کئی علاقوں میں پارہ 50 ڈگری سے بھی تجاور کر رہا ہے۔ایسے میں محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کی تلقین کی جا رہی ہے۔