چوتھا ٹی20: انگلینڈ کا پاکستان کےخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

Share

چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کرلیا۔ سیریز میں ہوم ٹیم کو پہلے ہی 0-1 کی برتری حاصل ہے جبکہ قومی ٹیم کو سیریز برابر کرنے کےلیے اس میچ میں فتح درکار ہے۔پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں جہاں صائم ایوب اور عماد وسیم کی جگہ پر عثمان خان اور نسیم شاہ کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ قومی ٹیم کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، عثمان خان، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، اعظم خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر اور حارث رؤف پر مشتمل ہے۔ ہوم ٹیم نے بھی ایک تبدیلی کی ہے جہاں ریس ٹوپلے کی جگہ پر اپنے فرنٹ لائن بولر مارک ووڈ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم کپتان جوش بٹلر، فل سالٹ، ول جیکس، جانی بیئرسٹو، ہیری بروک، معین علی، لیام لیونگسٹن، کرس جارڈن، جوفرا آرچر، عادل رشید اور مارک ووڈ پر مشتمل ہے۔ ٹاس کے موقع پر انگلش کپتان جوش بٹلر کا کہنا تھا کہ وکٹ پر کچھ گھاس نظر آرہی ہے اور موسم بھی آبر آلود ہے، لہٰذا انکی ٹیم ہدف کے تعاقب پر جائے گی۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar