شاہین فورس اہلکار کا قتل، سوئیڈن حکومت کا ملزم کی حوالگی سے انکار

Share

سوئیڈن حکومت نے شاہین فورس اہلکار کا قتل کے ملزم کی حوالگی سے انکار کر دیا ہے 21 نومبر 2022 کو خرم نثار نے کانسٹیبل عبد الرحمان کو تلخ کلامی کے بعد قتل کیا تھا جس کے بعد ملزم بیرون ملک فرارہوگیاتھا۔ملزم کی حوالگی کےلئےکراچی پولیس نےایف آئی اےکےذریعےسویڈن حکام سےرابطہ کیاتھا پولیس کے مطابق سویڈن حکومت نےخرم نثارکوحراست میں لےلیاتھا۔ لیکن اب سوئیڈن حکومت نے ملزم کی حوالگی سے انکار کر دیا ہے ۔سوئیڈن حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان،سویڈن کےدرمیان معاہدےکی روح سےحوالگی ممکن نہیں ہے ملزم کےخلاف شواہدکی روشنی میں سویڈن عدالت سزاکافیصلہ کرےگی ۔ذرائع کے مطابق سیلف ڈیفنس میں ملزم کو اس کیس میں بریت ملنےکاامکان ہے، ادھر وزارت خارجہ نے سویڈن حکومت کاجواب سندھ ہائیکورٹ میں جمع کروادیا ہے پولیس مقدمہ قتل کےتفتیشی شواہد وزارت خارجہ کے ذریعے سویڈن کےحوالےکرےگی۔

Check Also

جنوبی کوریا کی سابق خاتون اول کو 20 ماہ قید کی سزا

Share جنوبی کوریا میں ایک عدالت نے سابق خاتون اول کم کیون ہی کو بدعنوانی …