
بھارت کا پہلا ووٹر 106 سال کی عمر میں اپنا آخری ووٹ ڈالنے کے 3 دن بعد انتقال کر گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہماچل پردیش میں رہنے والے 106 سالہ شیام سرن نیگی شہری نے اپنی زندگی کے دوران 34 مرتبہ الیکشن میں ووٹ ڈالے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شیام سرن نیگی نے 2 نومبر کو ہماچل پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے اپنی زندگی کا آخری ووٹ ڈالا تھا۔شیام سرن نیگی نے 23 اکتوبر 1951 کو آبائی علاقے میں ہی اپنا پہلا ووٹ کاسٹ کیا تھا۔بھارت کے الیکشن کمیشن نے شری شیام سرن نیگی کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے پیغام بھی جاری کیا ہے الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ٹوئٹر پر لکھا کہ “شری شیام سرن نیگی کی خدمات کے لیے ہمیشہ ان کے مشکور ہیں”