عمران خان پر حملہ ، مقدمے کے اندراج میں تاخیر پر پی ٹی آئی کا احتجاج

Share

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر حملے کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوسکا۔ مقدمہ درج کرانے کے لیے آج صبح تھانہ سٹی پہنچنے والے پی ٹی آئی رہنما، لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری زبیر نیازی کا کہنا ہے کہ پولیس باضابطہ درخواست وصول نہیں کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او نے درخواست کی تصویر لے کر ڈی پی او سےشیئر کی ہے۔جبکہ پولیس کا. مؤقف ہے کہ پولیس واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر چکی ہے اور اسی کے خلاف مقدمہ کا. اندراج کیا جانا چاہیے مگر تحریک انصاف حقائق کے برعکس وزیراعظم شہباز شریف سمیت تین اہم شخصیات پر مقدمہ درج کرانے پر. مصر ہیں

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج نہیں کی جا رہی، ہم متعلقہ تھانے کے سامنے احتجاج کریں گےواضح رہے کہ 3 نومبر کو پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس میں پی ٹی آئی چیئرمین زخمی ہوئے تھے۔واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔فائرنگ کرنے والے شخص کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا تھا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا۔

Check Also

حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد مذید پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کا فیصلہ

Share پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد مختلف مقدمات میں مطلوب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *