
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی دفتر پر اسلام آباد پولیس نے ایک بار پھر چھاپہ مارا ہے۔پولیس کی بھاری نفری پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ کے باہر جمع ہے، پولیس نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ جانے والے راستوں کو بند کردیا ہے۔گزشتہ روز بھی اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی سیکریٹیریٹ پر حماد اظہر کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تھا۔اس دوران اقوام متحدہ کا وفد بھی محصور ہو کر رہ گیا تھا۔