ابراہیم رئیسی کے بعد نائب صدر کو قائم مقام صدر بن گئے

Share

ایران کے آئین کے مطابق، اگر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹرحادثے میں انتقال کر گئے تو ایران کے نائب صدر محمد مخبر صدارتی فرائض سنبھالیں گے جس کے بعد ایرانی آئین کے مطابق 50 دن کے اندر صدارتی انتخابات کروائے جائیں گے۔ایران کے آئین کے آرٹیکل 131 کے مطابق، اگر کوئی صدر اپنے دورِ اقتدار کے دوران نا اہل قرار دے دیا جاتا ہے یا پھر انتقال کر جاتا ہے تو سپریم لیڈر کی جانب سے تمام تر صورتحال کی تصدیق ہونے کے بعد نائب صدر اقتدار سنبھالتا ہے۔بعد ازاں نائب صدر، پارلیمنٹ کے اسپیکر اور عدلیہ کے سربراہ پر مشتمل ایک کونسل کو 50 دنوں کے اندر نئے صدر کا انتخاب کروانا ہوتا ہے، اس کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای باقاعدہ طور پر اجازت دیں گے

Check Also

پاکستانی وزیر داخلہ کا دورہ دوطرفہ تعلقات پر مرکوز ہوگا، اسماعیل بقائی

Share ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیر داخلہ کا …