
پاکستان میں یونین کونسل کی سطح پر شناختی کارڈ بنانے اور اس کی تجدید کرنے کی سہولت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔شناختی کارڈز کے نظام کو فول پروف، بہتر اور تیز رفتار بنانے کے لیے پلان طلب کر لیا گیا۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کااس حوالے سے کہنا ہے کہ ایسا پلان بنائیں کہ نادرا سینٹرز آنے والوں کے لیے آسانی ہو، کام بلا تاخیر ہو۔انہوں نے 6 بڑے شہروں میں نادرا سینٹرز میں اضافے کا 7 روز میں پلان بھی طلب کر لیا۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے جعلی شناختی کارڈ مافیا کے خلاف مؤثر کارروائی کا حکم بھی دیا ہے