ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: قومی ٹیم کا اعلان کب کیا جائے گا؟

Share

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعلان کے لیے ٹیم سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ کمیٹی فیصلہ کرنے میں مصروف ہے۔ کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کو حتمی شکل جلد دے دی جائے گی۔آویئرانٹرنیشنل ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم اِس وقت انگلینڈ میں موجود ہے جہاں اسکواڈ میں سے کھلاڑیوں کی تعداد 18 سے 15 کرنے کے لیے غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی، پی سی بی کی جانب سے ورلڈ کپ کے لیے 10 رکنی اسکواڈ کا اعلان انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ کے بعد متوقع ہے۔خیال رہے کہ آئی سی سی کے اعلان کے مطابق ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کے اعلان کی تاریخ 24 مئی دی گئی ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز جون میں ہوگا اور ورلڈ کپ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔

Check Also

ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے

Share فٹبال ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اسپین کے دو کھلاڑیوں کو ان کے آبائی …