پنجاب کے کئی شہروں میں وکلاء کی تیسرے روز بھی ہڑتال جاری

Share

لاہور میں وکلاء پر پولیس تشدد کے خلاف حافظ آباد اور چیچہ وطنی سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں آج وکلاء کی ہڑتال جاری ہے۔وکلاء نے عدالتی امور کا بائیکاٹ کر دیا ہے جس کی وجہ سے سائیلین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سرگودھا میں پنجاب بار کونسل کی اپیل پر وکلاء نے آج تیسرے روز بھی ہڑتال کی ہے۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ لاہور میں وکلاء پر تشدد کے خلاف ہڑتال کی جا رہی ہے۔لاہور میں وکلاء پر تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف حافظ آباد میں بھی تیسرے روز وکلاء کی ہڑتال جاری ہے۔صدر بار کا کہنا ہے کہ وکلاء پر ہونے والے مظالم کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کو سزا دی جائے۔چیچہ وطنی میں جوڈیشل کمپلیکس کے دروازے پر تحصیل بار کے صدر اور وکلاء نے احتجاج کیا۔تحصیل بار کے صدر نے کہا کہ عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کو یقینی بنانے کے لیے بیٹھے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar