
اینٹی کرپشن سندھ نے کارروائی کرتے ہوئے رشوت لینے والے سی آئی اے پولیس انسپکٹر کو گرفتار کر لیا۔آویئرانٹرنیشنل کے مطابق ائریکٹراینٹی کرپشن امتیاز ابڑو نے بتایا کہ انسپکٹر عابد علی کو 1 لاکھ رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، انسپکٹر شہری عدنان کےخاندان سے پہلے ہی 30 لاکھ وصول کر چکا تھا۔ڈائریکٹراینٹی کرپشن نے بتایا کہ شہری عدنان دبئی سےکراچی 25 مارچ کو پہنچا تاکہ یورپ جا سکے اور 7 اپریل کی رات صدر میں قائم نجی ہوٹل سے عدنان کو اغوا کیا گیا جس کے بعد عدنان کےخاندان سے انسپکٹرعلی پیسوں کومطالبہ کرتا رہا، مطلوبہ رقم نہ ملنے پر 19 اپریل کو حب ریور روڈ سے گرفتاری ڈال کر ریمانڈ حاصل کیا گیا